پشاور میں پی کےن82سے آزاد امیدوار الحاج ملک طارق اعوان کی گاڑی پر فائرنگ ہو گئی۔
نامعلوم افراد نے ملک طارق اعوان کی گاڑی کو گلبہار میں صنم چوک کے قریب نشانہ بنایا جس سے ملک طارق کے ساتھی زخمی ہو گئے۔ ملک طارق اعوان امیدوار پی کے 82 امیدوار پی کے 82 ملک طارق اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھ پر گلبہار چوک میں فائرنگ ہوئی ہے، فائرنگ سے میرے دو کارکن معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
اس واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے پولیس نے تلاش شروع کردی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ملک طارق اعوان ایک انتخابی ریلی کے لئے جا رہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ انکی ذاتی دشمنیاں بہت ہیں۔ سر دست یہ نہین کہا جا سکتا کہ فائنرگ کس نے اور کس مقصد کے لئے کی۔