دھند کا غلبہ برقرار، دن ڈھلتے ہی موٹر ویز کی بندش کا آغاز

20 Jan, 2024 | 08:03 PM

سٹی42: جمعہ کی شام بھی پنجاب کے وسیع علاقوں میں دھند کا غلبہ برقرار ہے۔ دھند کے باعث موٹر ویز اور ہائی ویز پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔ جمعہ کی شام  اوچ شریف  کے علاقہ میں موٹر وے ایم 5 دھند کے باعث شیر شاہ سے اوچ شریف تک بند  کر دی گئی۔ 

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے تازہ اعلان کے مطابق  موٹروے M 1, پشاور سے رشكي تک اور موٹروے M -14, عیسیٰ خیل سے یارک تک شدید دھند کے باعث  ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

 اب تک ایم ون، ایم تھری، ایم فور اور ایم فائیو موٹر ویز دھند کی وجہ سے بند کی جا چکی ہیں۔ 

موٹروے ایم-3، فیض پور  تا درخانہ دھند کے باعث ہیوی ٹریفک کیلیے بند کردی گئی۔موٹروے ایم فور شدید دھند کے باعث ہیوی ٹریفک کیلیے بند کردی گئی  ہے۔ ایم فور عبدالحکیم تا پنڈی بھٹیاں تک بند ہے۔

موٹر وے پولیس  نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ مسافر  موٹر وے ایم فائیو کی بندش کے سبب متبادل راستہ اختیار کریں ۔

مزیدخبریں