ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت گر گئی

20 Jan, 2024 | 07:40 PM

سٹی42:  ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں چینی  کی قیمت تین روپے فی کلو  کم ہو گئی۔ 

 غلہ منڈی میں چینی کی 100 کلوگرام بوری کا نرخ  300 روپے کم ہو گیا۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی 100 کلو گرام کی قیمت تین سو روپے کم ہو کر13 ہزار 400 روپے ہو گیا

 50 کلو گرام چینی کا تھیلا 6700 روپے کا ہوگیا۔ ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں جمعہ کے روز  چینی 134 روپے فی کلو فروخت ہوئی۔ 

مزیدخبریں