ویب ڈیسک: شعیب ملک کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے طلاق پر کرکٹر کے گھر والے انتہائی رنجیدہ ہیں۔
اس بات کا انکشاف شعیب ملک کے بہنوئی عمران ظفر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ شعیب ملک کی فیملی میں سے کسی نے شادی میں شرکت نہیں کی، ان کے اہلخانہ ثانیہ مرزا سے شادی ختم ہونے پر سخت رنجیدہ ہیں۔عمران ظفر نے کہا مجھے بھی شعیب کی نئی شادی کا سوشل میڈیا سے پتہ چلا ہے، خاندان میں سے کوئی اس شادی میں شامل نہیں تھا۔
ذرائع کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں باقاعدہ طلاق ہو چکی ہے اور یہ طلاق خلع ہے جس کا مطالبہ ثانیہ مرزا نے کیا تھا۔ ضلع کے بعد شعیب ملک کو ژانیہ مرزا اور بیٹے کے ساتھ دبئی میں ملاقات کی اجازت ہے۔ شعیب اور ثانیہ کے تعلقات خراب ہونے پر شعیب ملک کی فیملی ثانی کو سمجھانے بجھانے کے لئے دبئی بھی گئی تھی۔شعیب ملک کی فیملی 2022 کے آخر میں دو ہفتے دبئی رہی، دونوں کے گھر قیام کے دوران تعلقات خوشگوار کرنے کی کوشش کی جاتی رہی، شعیب ملک کی فیملی ثانیہ مرزا سے طلاق کے حق میں نہیں تھی، طلاق ہونے پر شعیب ملک کی فیملی کو بہت دکھ ہوا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ فیملی نے شعیب ملک کو بھی تعلقات بہتر بنانے کا کہا، شعیب ملک کےاداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ افئیر ایک عرصے سے چل رہا تھا۔ شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے 20 جنوری ہفتے کی صبح اپنی شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر جاری تصاویر سے کیا۔