ڈاکووں اووسیز خاتون کو لوٹ کر فرار،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

20 Jan, 2024 | 11:12 AM

عابد چوہدری : لاہور کے علاقے اقبال ٹاون میں ڈاکووں نے اووسیز خاتون کو لوٹ لیا، واردات کی کلوز سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارسوار فیملی شاپنگ کے لئے گاڑی سے اتری کہ دوسری طرف سے موٹرسائیکل پر سوار ڈاکو  اتے ہیں اور خاتون سے پرس چھین کر فرارہو جاتے ہیں۔ڈاکو اووسیز خاتون سے پانچ لاکھ مالیت کا موبائل فون، چار لاکھ روپے، سوالاکھ مالیت کی غیر ملکی کرنسی، آئی پیڈ اور تیس ہزار مالیت کا پرس چھین کر فرارہوئے۔

دوسری جانب پولیس اووسیز پاکستانیوں کو تحفظ دینے میں ناکام، اقبال ٹائون پولیس نے سعدیہ زینب کی مدعیت میں واردات کا مقدمہ درج کر لیا اور موقع پر لگے سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرے بھی بے سود ثابت ہوئے،ملزمان گرفت میں نہ آ سکے۔
 

مزیدخبریں