(ویب ڈیسک) نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی اعشاریے بتارہے ہیں کہ معیشت بہتری کی جانب گامزن ہیں، معیشت میں بہتری اور استحکام لانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق شمشاد اختر نے آئی پی او سمٹ سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمٹ کے شرکا نے ملک میں تجارت کےحوالے سے بہتر تجاویز دیں۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری اور استحکام کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے، پاکستان کےمعاشی اعشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔
شمشاد اختر نے کہا کہ مقامی وسائل کو متحرک بنانے کے لیے مستحکم کیپیٹل مارکیٹ ضروری ہے، کیپیٹل مارکیٹ غیرملکی سرمایہ کاری لانےمیں بھی اہم عوامل ہے۔
مزید پڑھیں:نیوزی لینڈ کا اہم آل راؤنڈر آخری میچ سے باہر