وزیراعلیٰ محسن نقوی کا میو اورگنگارام ہسپتال  میں تعمیراتی کاموں کو تیز  اوراضافی لیبر فورس لگانے کا حکم

20 Jan, 2024 | 10:55 AM

Imran Fayyaz

(علی رامے)وزیراعلیٰ محسن نقوی کا رات گئےمیوہسپتال اورگنگارام ہسپتال کا دورہ،وزیراعلیٰ محسن نقوی،صوبائی وزراء اوراعلیٰ افسران نے کوچ میں سفر کیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ نے دونوں ہسپتالوں میں جاری اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیا،میوہسپتال کا سٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی بلاک تکمیل کے قریب ہے،سٹیٹ آف دی آرٹ آپریشن تھیٹر ز میں جدید سہولتیں،درجہ حرارت کوکنٹرول کرنے کیلئے ڈیجیٹل پینل نصب کیا گیا ہے۔
 دورے کے دوران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نےاپ گریڈیشن کے کاموں کی فنشنگ کامعائنہ کیا، استقبالیہ کاؤنٹر،فرشوں کی ٹائلز اورمریضوں وتیمارداروں کیلئےسائن بورڈزدیکھے،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے استقبالیہ میں اردوزبان میں لگائے سائن بورڈز پر تحریرکو بہتر کرنیکی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آپریشن تھیٹرزکا بھی معائنہ کیااور نصب جدید لائٹس کا جائزہ لیا،گراؤنڈ فلور، فرسٹ فلور، سیکنڈ فلوراورتھرڈفلور پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا بھی مشاہدہ کیا گیا۔
  اس موقع پر محسن نقوی نے بتایا کہ  میوہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کو آئندہ چند روز میں کھول دیاجائے گا، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے اپگریڈیشن پراجیکٹ پر ہونیوالی پیشرفت بارے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی دی۔
میو ہسپتال کے بعد وزیراعلیٰ محسن نقوی کابینہ کے ہمراہ کوچ میں گنگارام ہسپتال پہنچے،وزیراعلیٰ محسن نقوی اورصوبائی وزراء نے اپ گریڈیشن کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے وارڈز، آپریشن تھیٹرز اور دیگر شعبوں میں کام پر پیشرفت  اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔
 محسن نقوی نے ہسپتال کے اندر سے گزرنے والے سیوریج لائن کوشفٹ کرنے کے لئے  فوری پلان تیار کرنے کرنے کا حکم دیتے ہو ئےہدایت کی کہ سیوریج لائن کے حوالے سے جامع اورپائیدار حل تلاش کیا جائے،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے رات گئے کام کرنیوالے مزدوروں سے مصافحہ کیا اورانہیں شاباش دی۔
 وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ گنگارام ہسپتال کے تعمیراتی کاموں کو تیز کیا جائے اوراضافی لیبر فورس لگائی جائے،اپ گریڈیشن کے کاموں میں معیار کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

مزیدخبریں