ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ برقرار، قیمت اتنی بڑھ گئی کہ سبزیاں عام شہریوں کی پہنچ سے باہر ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ برقرارہے۔ سبزیاں سرکاری نرخناموں کے برعکس مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں۔ پیاز15 روپے مہنگا کرکے سرکاری ریٹ لسٹ میں240روپے کلو،درجہ اول خشک پیازکی فروخت 280 روپے کلو، ٹماٹر 10 روپے بڑھا کر سرکاری قیمت 140 روپے کلو، تاہم ٹماٹر180 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ لہسن545 کی بجائے 750 روپے کلو، ادرک 485 کی بجائے 680 روپے کلو، سبز مرچ 145 کی بجائے 170 روپے، لیموں 65 کی بجائے 80 روپے، ٹینڈے 120 کی بجائے 160 روپے کلو مل رہے ہیں۔

دوسری جانب آلو 45 کی بجائے 60 روپے، میتھی 130 کی بجائے 200 روپے کلو، بینگن 115 کی بجائے 150 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ کھیرا 115 کی بجائے 150 روپے، پالک 60 کی بجائے 80 روپے کلو، ساگ 60 کی بجائے 80 روپے کلو، گوبھی 105 کی بجائے 150 روپے کل فروخت ہو رہی ہے۔