امتیازی سلوک پر ٹرانسجینڈر نے کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

20 Jan, 2023 | 09:52 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: ٹرانسجینڈر  مسافروں کے ساتھ امتیازی سلوک کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس پر ٹرانسجینڈر  مسافر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ائیر پورٹ پر ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں  پرواز کی روانگی سے پہلے ٹرانسجینڈر  مسافروں کے بورڈنگ کارڈ واپس لے کر ان کے سفر پر پابندی عائد کردی۔

ٹرانسجینڈر شہزادی رائے نے اس امتیازی سلوک پر سوشل میڈیا پر انصاف کی فراہمی کے لئے ایک ویڈیو شیئر کی، ان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے ساتھی کے ہمراہ  اپنے ٹکٹ ایک ہفتہ قبل بطور کنیکٹنگ فلائٹ بک کرائے تھے، اور اس کے ساتھ پرواز نمبر 334 سے نیپال جا رہی تھیں، سفر سے قبل بطور ٹرانسجینڈرز سفر پر پابندی بارے انہیں پیشگی آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر ائر لائن عملے نےسفر کے لئے بورڈنگ کارڈز بھی جاری کئے۔ پرواز کی روانگی سے 15 منٹ قبل بورڈنگ کارڈ واپس لے کر سفر سے منع کر دیا،براہ راست یا کنیکٹنگ پرواز سےسفرپرپابندی بارے آگاہ کیا۔

متاثرہ مسافروں نے مزید کہا کہ ہم پہلے بھی براستہ یو اے ای سفرکر چکے ہیں۔ اب دفتری کانفرنس کے لئے نیپال جا رہے تھے۔ ہمیں ائرپورٹ سے باہرآنے پرائرلائن سے رابطے کےلئے اندرجانے کی اجازت بھی نہیں دی گئی، اس کے علاوہ کراچی میں فلائی دبئِی دفتر کے دئیے گئے نمبروں پر کسی نے کال وصول نہیں کی۔

 
 

مزیدخبریں