ویب ڈیسک: بھارت میں ایک ایسا انسانیت کو شرمسار کر دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے اور دیکھنے والے افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ انسانیت کہیں کونے میں جاکر سو چکی ہے، ویڈیو نے سب کے دل دہلا دیے۔
#WATCH | Man being dragged behind a scooter on Bengaluru's Magadi road
— ANI (@ANI) January 17, 2023
The victim is currently under medical treatment a city hospital. The two-wheeler driver has been apprehended by the police at PS Govindaraj Nagar: DCP West Bengaluru
(Video verified by Police) pic.twitter.com/nntPxaZxSu
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معمر شخص موٹر سائیکل کے پیچھے لٹکا ہوا ہے اور نوجوان بائیک کو تیزی سے بھگا رہا ہے، سفاک نوجوان نے عمر رسیدہ شخص کو کم از کم 1 کلو میٹر کے فاصلے تک گھسیٹا۔ اس کے بعد ایک رکشہ سامنے آگیا جس پر نوجوان نے موٹر سائیکل روک دی۔لوگوں نے اسے پکڑ لیا اور عمر رسیدہ شخص کو بے دردی سے سڑک پر گھسیٹنے کی وجہ پوچھی تو اس نے معمر شخص کو ہی ذمہ دار ٹھہرا دیا۔
ذرائع کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ نوجوان نے رونگ سائیڈ پر آتے ہوئے ایک گاڑی کو ٹکر ماری اور فرار ہونے کی کوشش کی جس پر معمر شخص نے اس کی موٹر سائیکل کو پیچھے سے پکڑ لیا لیکن اس نے رکنے کے بجائے موٹر سائیکل تیزی سے دوڑا دی۔
پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔