وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر عمران خان پر برس پڑے

20 Jan, 2023 | 08:52 PM

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ اقتدار جانے کے بعد پرویز الٰہی عمران خان کی طرح ذہنی توازن کھو چکا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے شیخوپورہ میں حاجی طارق ڈوگر کے ہمراہ  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ معاشی حالات کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دیدیا ، رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت ملنے کے بعد پہلی بریفنگ میں معاشی حالات کا اندازہ ہوا تو رونگھٹے کھڑے ہو گئے ، شہباز شریف اور انکی ٹیم دن رات محنت کر رہے ہیں مگر عمران خان کے کانٹے نکالنے میں 10سال لگ جائیں گے ، وزیر اعظم نے پانچ گھنٹے طویل میٹنگ کہ ہے کہ کسی طرح آئی ایم ایف سے معاہدہ بھی ہو جائے اور عوام کر مزید بوجھ بھی نہ پڑے ، رانا تنویر حسین نے عمران خان کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ استعفی دینے والوں کے قبول ہوئے تو عدالت چلے جاتے ہیں استعفی قبول کروانا ہے یا نہیں اسمبلی میں آکر سپیکر سے بات کریں عمران خان جھوٹا ہے 2014 میں بھی استعفی دیکر 6مہینے کی تنخواہ وصول کی تھی ۔

 رانا تنویر حسین کا   مزید کہنا تھا کہ نگران وزیر اعلی کا انتخاب کرنا الیکشن کمیشن کا آئینی حق ہے جسے کوئی نہیں روک سکتا ۔

مزیدخبریں