کنگ چارلس اور ان کے بیٹوں کے ’’پولو فرینڈ‘‘ اچانک انتقال کر گئے  

20 Jan, 2023 | 07:41 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)کنگ چارلس اور  ان کے بیٹے پرنس  ولیم اور پرنس ہیری کے پولو  فرینڈ72 سال کی عمر میں اچانک انتقال کر گئے ہیں ۔

  تفصیلات کے مطابق برطانوی بادشاہ کنگ چارلس اور ان کے بیٹوں کیساتھ پولو کھیلنے والے ان کے دوست کلدیپ سنگھ ڈھلوں  انڈیا میں اچانک انتقال کر گئے ہیں،   کلدیپ سنگھ ڈھلوں ایک  برطانیہ میں ایک بہت بڑے پراپرٹی ڈویلپر کے طور پر پہچان رکھتے ہیں اور سیرنسٹر پولو کلب   میں کنگ چارلس کیساتھ  پولو کھیلتے تھے ، نہ صرف  بادشاہ کیساتھ بلکہ ان کےبیٹوں شہزادہ ہیری اور  شہزادہ ولیم کیساتھ بھی وہ پولو کھیلا کرتے تھے ۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’ڈیلی میل ‘‘ کے مطابق  کنگ چارلس کے دوست  انڈین نژاد ہیں اور وہ اس ہفتے عزیز کی شادی میں شرکت کیلئے بھارت آئے ہوئے تھے، جہاں ان کی اچانک موت واقع ہوئی ہے ، تاہم ابھی تک ان کے خاندان کی جانب سے ان کی موت کی تصدیق نہیں ہو سکی  اور نہ ہی ان کی موت کی اصل وجہ سامنے  آ سکی ہے ، ڈیلی میل کو پڑوسیوں نے تصدیق کی ہے کہ مسٹر ڈھلوں اب اس دنیا میں نہیں رہے ۔

مزیدخبریں