ویب ڈیسک: اپنے عزیز کی شادی میں ناچتے ہوئے ایک باراتی اچانک گر کر مر گیا، ویڈیو نے سب کے ہوش اڑا دیے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیشکے ریوا ضلع میں ایک ایسا عجیب واقعہ پیش آیا جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا، تین روز قبل ایک شادی کے موقع پر خوشی مناتے ہو بھنگڑا کرنے والا باراتی اچانک انتقال کر گیا۔ اس افسوسناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے اور سب کے دل دہلا دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس شخص کا نام ابھے سچن تھا اور اس کی عمر 32 سال تھی، کانپور کا رہنے والا یہ شخص ریوا میں اپنے عزیز کی شادی پر آیا تھا، ناچتے دوران وہ اچانک زمین پر گر گیا، جس کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔
#NDTVBeeps | On Camera: 32-Year-Old Man Dancing At Wedding Collapses, Dies pic.twitter.com/2PlxYszXKt
— NDTV (@ndtv) January 18, 2023
ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ابھے کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، اس کی اچانک موت سے شادی کی تقریب ماتم میں بدل گئی۔