(ویب ڈیسک)سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر اضافے سے 1929 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، ملک میں ایک تولہ سونا 700 روپے مہنگا ہوگیا ،ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 86 روپے پر آگئی۔
دس گرام سونا 600 روپے اضافے سے 1 لاکھ 59ہزار 465 روپے کا ہوگیا ،ایک تولہ چاندی 2080 روپے پر برقرار رہی۔