لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کب ہوں گے ؟

20 Jan, 2023 | 03:21 PM

سٹی 42: لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات  25 فروری کو ہوں گے  ، امیدوار وں کے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کی آخری روز  ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق مقررہ وقت سے پہلے  ہائیکورٹ بار کے  4 عہدوں کے لیے 14 امیدواروں  نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں۔ہائیکورٹ بار کی صدارت کے لئے اشتیاق اے خان اور لہراسب گوندل نےکاغذات نامزدگی جمع کروائےہیں ۔

نائب صدر کے عہدے کے لئے 6 امیدوارو  اور ربیعہ باجوہ ایڈوکیٹ نے  نائب صدر ہائی کورٹ بار کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ نائب صدر کے عہدے کے لئے وارث علی سرویا ، سردارعلی گہلن ، افتخار احمد بھٹی نے بھی  کاغذات جمع کرو ا دیے ۔

نائب صدر کے امیدواروں میں احمد خان گوندل  اور رؤف احمد  ، سیکرٹری کے تین امیدواروں مس صباحت علی رضوی  ، میاں عرفان علی اور قادربخش جاھل نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

فنانس سیکرٹری کے تین امیدواروں  شاہ رخ شہباز وڑائچ ، اعجاز احمد بوسال اور عادل نعیم شیخ  نے کاغذات جمع کروائے۔صدر کے امیدوار کے لئے دس لاکھ الیکشن اخراجات فیس جمع کروائے گئی  ہے۔نائب صدر کے لئے ساڑھے چار لاکھ ، سیکرٹری بار کے لئے چھ لاکھ الیکشن اخرجات جمع کروائے گئے ۔      

فنانس سیکرٹری کے لئے الیکشن اخراجات فیس 2 لاکھ 25 ہزار جمع کروائی ۔امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی پڑتال 21 اور 23 جنوری کو ہوگی ۔امیدواروں کی عبوری فہرست 24 جنوری کو جاری کی جائے گی ۔امیدوار 25 جنوری کو اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے ۔امیدواروں کی حتمی فہرست 20 جنوری کو جاری کی جائے گی 25 فروری کو پولنگ صبح 9 سے شام 5 بجے تک بغیر وقفہ جاری رہے گی

مزیدخبریں