ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسٹاگرام میں نیا دلچسپ فیچر متعارف

انسٹاگرام میں نیا دلچسپ فیچر متعارف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انسٹاگرام کے صارفین لگتا ہے کہ اس ایپ پر اتنا زیادہ وقت گزارنے لگے ہیں کہ اب یہ کمپنی چاہتی ہے کہ لوگ کچھ دیر کے لیے تو اس سوشل میڈیا سے دور رہنا شروع کردیں۔

یہی وجہ ہے کہ میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ کی جانب سے کوائٹ موڈ نامی نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔کوائٹ موڈ کے تحت انسٹاگرام ایپ نوٹیفکیشنز کو روک دیتی ہے، ایکٹیویٹی اسٹیٹس کو اپ ڈیٹ جبکہ ڈائریکٹ میسج پر خودکار جواب دیتی ہے۔یہ فیچر اس وقت امریکا، برطانیہ، آئرلینڈ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں متعارف کرایا گیا ہے۔میٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نوجوانوں کی جانب سے ہمیں کہا جاتا ہے کہ وہ کچھ دیر کے لیے ایپ سے دور رہ کر اپنے لیے وقت چاہتے ہیں اور رات کو دیگر کاموں پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اس فیچر کو متعارف کرایا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق اس فیچر کے تحت رات کو مخصوص وقت تک صارفین کو نوٹیفکیشنز نہیں بھیجے جائیں گے۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-01-20/314738_6780210_updates.jpg

انسٹاگرام کی جانب سے اس حوالے سے چند دیگر ٹولز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔جب صارف کی جانب سے ایکسپلور میں کسی پوسٹ پر ناٹ انٹرسٹڈ کے بٹن پر کلک کیا جائے گا تو انسٹاگرام کی جانب سے اس سے ملتا جلتا مواد ریلز، سرچ اور دیگر حصوں میں دکھایا نہیں جائے گا۔اسی طرح پرائیویسی سیٹنگز میں الفاظ، ایموجیز اور ہیش ٹیگز کو ایڈ کرکے ان سے متعلق مواد کی سجیشن کو روکنا ممکن ہے۔

انسٹاگرام کے ایکسپلور سیکشن میں صارفین کو متعدد پوسٹس بیک وقت ہائیڈ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer