(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے شہر سبی میں ریلوے لائن پر دھماکے میں ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سبی میں پنیر کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔
دوسری جانب محکمہ ریلوے کے حکام نے کہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کے بعد مچھ، سبی ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر بولان کچھی آغا سمیع اللہ نے ضلع کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔