(قیصر کھوکھر) محکمہ خزانہ کی جانب سے صوبہ کے تمام پراسیکیوٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ پراسیکیوشن نےپراسیکیوٹرز کی تنخواہ بڑھانے کی سمری ارسال کی تھی، محکمہ خزانہ نے پراسیکیوٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کی ایڈوائس جاری کر دی ہے۔ پراسیکیوٹرز کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر سپیشل الاؤنس ملے گا، پنجاب میں اس وقت بارہ سو پراسیکیوٹرز کام کر رہے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کسٹمز سروس کے 322 انسپکٹرز اور انٹیلی جینس آفیسرز کو گریڈ 17 میں ترقی دی گئی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس آفیسر ذوالفقار علی ڈوگر،سہیل مرتضی،محمد عثمان آزاد کو گریڈ 17 میں ترقی مل گئی ہے۔مراتب مشتاق، حسن محمود،جاوید اقبال بٹ،عبدالحمید بھٹی، سعداقبال،شیخ محمد صادق کو ترقی ملی ہے۔
مرزا مظہرمسعود بیگ،سعید رندھاوا،اسلم پرویز بٹ،جاوید بھٹی،رمضان شاہد،سلیم احمد ملک،عامرجیلانی کو بھی ترقی دی گئی ہے۔انسپکٹر افتخاراحمد،اشرف علی،سجاد احمد جتوئی،عزیز الرحمٰن،اشفاق ہمدانی،زاہد رضا بھی گریڈ 17 میں ترقی پاگئے ہیں۔ معظم سلطان خان،جاوید اقبال، تنویر الحق ساجد،راشد منیر،مجاہد عباس، مقصوداحمد بٹ، عبدالرزاق، زاہد رضا، محمد افضل کو بھی ترقی دے دی گئی۔