پولیس کارروائی ، 4 انتہائی مطلوب ڈاکو گرفتار

20 Jan, 2023 | 09:55 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 2 زخمیوں سمیت 4 انتہائی مطلوب ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

سچل انویسٹی گیشن پولیس نے عبداللّٰہ شاہ غازی گوٹھ میں چھاپہ مار کر 2 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان نے کچھ عرصہ قبل گلستان جوہر میں بینک سے رقم لیکر نکلنے والی فیملی سے 17 لاکھ روپے چھینے تھے، ڈاکوؤں نے گلستان جوہر پرفیوم چوک پر بھی کار سوار فیملی سے لوٹ مار کی۔ملزمان نے سچل گوٹھ کے ایک گھر میں 25 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو شناخت کیا گیا۔

دوسری جانب ملیر شاہ لطیف گلستان سوسائٹی میں پولیس نے مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان میں نعمت اللّٰہ اور شہزاد عرف جانا شامل ہیں، گرفتار ملزمان نے کورنگی عوامی کالونی میں دکان کے سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھینا کر اسے  گولی بھی ماری۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے 2 پستول، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، ملزمان مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

مزیدخبریں