نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کا معاملہ، پرویز الہیٰ کا دھمکی آمیز بیان آگیا

20 Jan, 2023 | 09:20 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا بنائے گئے نگراں وزیراعلیٰ کو چلنے نہیں دیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف روز مقدمات بنا رہا ہے، ایسے میں اُس کی جانبداری پر سوالات اٹھتے ہیں،  اگر چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعلیٰ پنجاب کا تقرر کیا تو اُس کو چلنے نہیں دیں گے اور اس اقدام کے خلاف عدالت جائیں گے، ہم الیکشن کمیشن کی سوچ اور نیت سے بہت اچھی طرح واقف ہیں۔

دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے حکومت اور اپوزیشن اراکین پر مبنی 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کا اجلاس بیس جنوری 2023ء کو دوپہر تین بجے پنجاب اسمبلی میں طلب کیا گیا ہے۔

اگر پارلیمانی کمیٹی سے نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری میں ناکام رہی تو پھر یہ معاملہ الیکشن کے پاس جائے گا، پارلیمانی کمیٹی کے پاس نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر کا آخری دن آج ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب آج نگراں وزیراعلیٰ کے اعلان سے پہلے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیں گے۔

 

مزیدخبریں