(عظمت مجید)کورونا کی پانچویں لہر خطرناک حد تک بڑھنے لگی،نہ صرف کورونا کے کیس بلکہ شہر کہ ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بھی بڑھنے لگی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کے سب سے زیادہ مریض گنگارام ہسپتال میں زیر علاج ہیں،،گنگارام ہسپتال کے آئی سی یو اور ایچ ڈی یو بیڈز پر مریضوں کی شرح 62 فیصد ہے،گنگارام ہسپتال میں 25 ایچ ڈی یو بیڈز ہیں،21 بیڈز پر مریض زیر علاج جبکہ 4 خالی ہیں۔
گنگارام ہسپتال میں 15 وینٹیلیٹرز میں سے 9 خالی جبکہ 6 پر مریض زیر علاج ہیں،میو ہسپتال میں آئی سی یو اور ایچ ڈی یو بیڈز پر مریضوں کی شرح 46.75فیصد ہے،میو ہسپتال میں مجموعی طور 78 ایچ ڈی یو بیڈز ہیں جبکہ 42 پر مریض زیر علاج ہیں اور 36 بیڈز خالی ہیں۔میو ہسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے مختص 58 وینٹیلیٹرز ہیں جبکہ 26 پر ہی مریض زیر علاج ہیں 32 وینٹیلیٹرز خالی ہیں،سروسز ہسپتال کے آئی سی یو اور ایچ ڈی یو بیڈز کا آکوپینسی ریٹ 31.7 فیصد ہے،جناح ہسپتال کے آئی سی یو اور ایچ ڈی یو بیڈز کا آکوپینسی ریٹ 13 فیصد ہے،لاہور جنرل ہسپتال کے آئی سی یو اور ایچ ڈی یو بیڈز کا آکوپینسی ریٹ 12.15 فیصد ہے۔