(فہد علی)مغلپورہ کے علاقے میں گھریلو ناچاکی پر خاتون نے خودکشی کر لی ، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے کاروائی شروع کردی۔
مغلپورہ کی رہائشی 38 سالہ نوشین بی بی نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا ، پولیس کے مطابق نوشین بی بی نے گھریلو ناچاکی پر زہریلی گولیاں کھائیں ، حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر سروسز ہسپتال پہنچ کر نوشین جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردی ۔
مغلپورہ،گھریلو ناچاقی پر خاتون نے خودکشی کر لی
20 Jan, 2022 | 08:41 PM