ویب ڈیسک: بھارت میں ہندو انتہاپسند بےلگام، مدھیہ پردیش میں ہندو انتہاپسندوں نےٹرین میں ہندو خاتون کیساتھ بیٹھنے پر مسلمان نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
انتہاپسند تنظیم بجرنگ دل کے کارکنوں نے آصف نامی مسلمان نوجوان اور ساتھ بیٹھی خاتون کوٹرین سے اتار دیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ہندو انتہاپسندوں نے دونوں مسافروں کو کئی گھنٹے اجین ریلوےاسٹیشن پر روکے رکھا اور’’لو جہاد‘‘ کا بے بنیاد الزام لگا کر پولیس کے حوالے کردیا۔
اُجین کے ایس پی(ریل) نیویدیتا گپتا کا کہنا تھا کہ یہ بات بالکل غلط ہے کہ لڑکا لڑکی کو بہلا پھسلا کر لے جارہا تھا۔ ایسا معاملہ نہیں ہے۔ وہ لڑکی بالغ ہے اور شادی شدہ ہے۔ اس کے بچے بھی ہیں اور وہ ایک ٹیچر ہے۔ وہ جس لڑکے کے ساتھ ٹرین میں جارہی تھی وہ اُس کا دوست ہے اور ایک دوسرے کو اچھے سے جانتے ہیں جبکہ دونوں ہندوستان کے شہری ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اُن کو پورا حق ہے کہ وہ کسی کے ساتھ بھی سفر کریں۔ لو جہاد یا بہلا پھسلا کر لے جانے والی کوئی بات نہیں نکلی اور اس لئے ہم نے اُنہیں چھوڑ دیا۔