چار بڑے شہروں میں میں تھریٹ موجود ہے ، شیخ رشید  

20 Jan, 2022 | 05:16 PM

Imran Fayyaz

 ویب ڈیسک،  وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ لاہور، پشاور، کراچی اور اسلام آباد میں بھی تھریٹ موجود ہے تاہم امن واستحکام خراب کرنے والوں کو ناکامی ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا خطرہ پہلے سے تھا تاہم رینجر اور ایف سی کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ انارکلی دھماکے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہوا ، زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں۔انہوں نے کہا کہ   پنجاب حکومت سے انارکلی دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

 واضح رہے کہ  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے انار  کلی واقعہ   کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔ 

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نےواقعہ   کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیر اعلیٰ  پنجاب کا کہناتھا کہ انارکلی   واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مزیدخبریں