حکومت سے کوئی مدد نہیں چاہئیے ، بس ابصار کو واپس لادو، ماموں کی دہائی

20 Jan, 2022 | 05:07 PM

 علی رامے:  دھماکے میں جاں بحق ہونے والے نو سالہ ابصار کے ماموں فیضان   نے  سٹی فورٹی ٹو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں حکومت سے کوئی مدد نہیں چاہئیے ۔ بس ہمارا ابصار ہمیں لوٹا دو۔

فیضان کی رقت آمیزگفتگو نے موقع پر موجود افراد کو رلا دیا ۔ ابصار کے ماموں فیضان کا کہنا تھا کہ ابصارکشمیر سے ہمارے ساتھ کراچی جارہا تھا اورہم لوگ انارکلی شاپنگ کے لئے آئے تھے شاپنگ کے بعد ہم نے کراچی کے لئے روانہ ہونا تھا ۔میرے ساتھ میری بھابھی بھی تھیں جو دھماکے میں  زخمی ہوگئیں۔فیضان کے ماموں کا کہنا ہے کہ ابصار کی حالت تشویشناک تھی لیکن ہسپتال پہنچتے ہی وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںحق ہوگیا ۔

مزیدخبریں