بارودی مواد کہاں رکھا گیا ? ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے بتا دیا

20 Jan, 2022 | 04:37 PM

 عرفان ملک:  ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور نے انکشاف کیا ہے کہ انارکلی دھماکا میں دیسی ساختہ مواد استعمال ہوا۔

 بارودی مواد ایک کلو سے زائد تھا بارودی مواد میں بال بیرنگزکا استعمال نہیں کیا گیا۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ عام خیال کے برعکس بارودی مواد موٹرسائیکل پرنصب نہیں تھا بلکہ یہ کنستر میں رکھ کر بم تیا رکیا گیا تھا۔ جو ایک نامعلوم شخص موقع پر رکھ کر نکل گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ موقع سے سی ٹی ڈی نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہیں ۔

مزیدخبریں