ویب ڈیسک: لوہاری دھماکے پر شہباز شریف اور مریم نواز شریف نے اظہار تشویش، جاں بحق ہونے والوں کی بخشیش اور زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا کی ۔
دونوں رہنماؤں کی جانب سے علیحدہ علیحدہ جاری کیے گئے بیان میں دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔
لاہور کے زندہ دل اور تاریخی علاقے انار کلی میں دھماکے سے قیمتی جانی نقصان پر بے حد دکھ اور افسوس ہے۔ معصوم بچےاورغریب افراد اس میں نشانہ بنے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔اسلام آباد کے بعد لاہور میں دہشت گردی ملک کے لئے نیک فال نہیں!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 20, 2022
انار کلی بازار جسے پر ہجوم اور مصروف ترین علاقہ میں دھماکہ ایک نہایت افسوسناک اور تشویشناک واقعہ ہے۔ ایک بچے سمیت ۳ افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ اللّہ ان سب پر، انکے خاندانوں پر اور پاکستان پر رحم فرمائے ????????
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 20, 2022