ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرے لاہور پر بھی اک نظر کر ۔۔۔تیرا مکہ رہے آباد مولا

Blast in Anar Kali Lahore
کیپشن: Blast In Lahore
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی فورٹی ٹو:دھماکے  کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی  گھروں، دفاتر اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے  جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ 
رپورٹ کے مطابق دھماکہ کے بعد جائے وقوعہ پر زمین میں گڑھا پڑگیا ۔ آگ بھی بھڑک اٹھی لوہاری چوک میں  شدید دھماکے کے بعد علاقے کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس  پھیل گیا۔ لوہاری چوک نہ صرف شہر کا مصروف ترین کاروباری علاقہ ہے بلکہ اردو بازار اور میڈیسن مارکیٹ قریب ہونے کی وجہ سے صوبہ بھر کے لوگ یہاں مال خریدنے کے لئے آتے ہیں۔ دھماکا مصروف ترین اوقات میں ہوا جس وقت شہریوں کا رش تھا۔

اس دھماکے میں 31 افراد زخمی، 2 جاں بحق جبکہ 4 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔