ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں ہزاروں کھلے مین ہولز،ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل نے بڑا حکم دے دیا

Lahore
کیپشن: Open main hole
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم)شہر میں تمام کھلے مین ہولز بند کروانے کا فیصلہ، ہزاروں مین ہولز کورز غائب یا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل نے 10 ہزار مین ہولز کے ڈھکن کی خریداری کیلئے فوری ٹینڈرز جاری کرنے کے احکامات دے دیے۔
 تفصیلات کے مطابق کھلے مین ہولز کی وجہ سے شہریوں کی زندگیاں دائوپرلگی ہیں،شہرکے9زونزمیں سیوریج کے5ہزار9 سو 51 مین ہولز کورز غائب یا ٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں جبکہ 25سو29 سلیبز اور رنگ کور بھی موجود نہیں ہیں، ایم سی ایل زونز کی سروے رپورٹ نےانتظامیہ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ ایڈمنسٹریٹر عمر شیر چٹھہ کھلے مین ہولز پر انتظامیہ پر برہم ہو گئے، جلد از جلد مین ہولز کورلگانے کے احکامات جاری کردیے۔

عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ مین ہولز کے ڈھکن لگانے کے ذمہ دار متعلہ افسران ہوں گے،گٹر کا ڈھکن غائب ہونے اور ٹوٹنے کا ذمہ دار متعلقہ افسر ہو گا، شالیمار زون کی 24 یوسیز میں 90 مین ہولز کور اور 149 رنگ کور موجود نہیں،داتا گنج بخش زون میں 34،سمن آباد زون میں 424 ،گلبرگ زون میں 59 مین ہولز کور ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور غائب ہیں۔ علامہ اقبال زون میں 25سو47،مین ہولز کور اور 13سو36 رنگ کور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

نشتر زون میں 69 مین ہولز کور اور 38 رنگ کور موجود نہیں،عزیز بھٹی زون میں 743 مین ہولز کور اور 419 رنگ کور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں،واہگہ زون کی 25 یونین کونلسز میں 1875 مین ہولز کور اور 587 رنگ کور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جبکہ سینکڑوں مین ہولز کور بھی موجود نہیں ہیں۔