قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ کا ڈی سی لاہور کو اسلحہ لائسنس کی تجدید کی جلد تصدیق کرنے کا مراسلہ، ڈی سی آفس میں اس وقت ساٹھ ہزار اسلحہ لائسنس تجدید کے لئے زیر التوا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرآفس میں زیرالتواء اسلحہ لائسنسوں کے معاملے پر محکمہ داخلہ نے نوٹس لے لیا۔ محکمہ داخلہ نے ڈی سی لاہور کو اسلحہ لائسنس کی تجدید کے عمل کو جلد مکمل کرنے کا مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے ڈی سی آفس میں اس وقت ساٹھ ہزار اسلحہ لائسنس تجدید کیلئے زیرالتواء ہیں۔
ڈی سی آفس میں اکثر اسلحہ لائسنس کا ریکارڈ ہی سرے سے موجود ہی نہیں، محکمہ داخلہ نے مراسلے میں ڈی سی لاہور کو ہدایت کی ہے کہ جعلی اسلحہ لائسنس ختم کر دیئے جائیں۔
نادرا نے ساٹھ ہزار اسلحہ لائسنس کی تصدیق کیلئے ڈی سی لاہور کو لکھ رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی سی لاہور کے دفتر میں اسلحہ لائسنس کا ریکارڈ ٹیمپر ہے یا سرے سے غائب ہے۔