سٹی 42: انارکلی میں دھماکہ ،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےواقعہ کا نوٹس لے لیا، آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔
انار کلی پان منڈی کے قریب سلنڈر دھماکہ، 20 افراد زخمی جبکہ 5 افراد کی حالت نازک ہے۔،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ انارکلی واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
واضح رہے سلنڈر دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے زریعے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔چار زخمیوں کو میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے دو کے نام محمد عدیم ولد شجاع عمر 30 سال جمیل ولد عبداللہ عمر 40 سال بتائے جارہے ہیں۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا انار کلی میں دھماکے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی گئی ، آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور موقع پر پہنچ گئے ۔ آئی جی پنجاب کا کہناتھا کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کی جا رہی ہیں، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی ٹیمیں موقع پر روانہ ہوچکی ہیں۔
ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے انار کلی پان منڈی کے قریب سلنڈر دھماکے کا نوٹس لے لیا، سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور ریسکیو 1122 کو فوری جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت. جبکہ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد میو ہسپتال موقع پر پہنچ گئے۔ ایم ایس میو ہسپتال کو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے۔