بچپن کا پیار ہے نہیں بھول سکتی، خاتون کا شوہر کے ساتھ جانے سے انکار

20 Jan, 2022 | 02:27 PM

Arslan Sheikh

شاہین عتیق: پچپن کی محبت کی خاطر خاوند کو چھوڑ کرجانے والی خاتون کے شوہر نے سابق منگیتر وقاص کے خلاف  رائیونڈ سٹی میں پرچہ درج کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون شاہدہ جوڈیشل مجسٹریٹ کامران ظفر کی عدالت پیش ہوئی۔ عدالت میں شاہدرہ نے بیان دیا کہ نکھٹو شوہر عامرکا گھر میں نے خود چھوڑا ہے، مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا۔ شوہر  سے طلاق کے لیے میں نے فیملی عدالت میں دعوے دائر کر رکھا ہے۔ مجھے اپنے بچپن کے پیار سے زیادہ کوئی چیز عزیز نہیں ہے۔

خاتون ضلع کچہری میں بیان ریکارڈ کرانے کے بعد اپنے وکیل شہباز بھٹی ایڈووکیٹ کے ساتھ واپس چلی گئی۔ 

مزیدخبریں