محمد رضوان کا آسٹریلیا ٹیم کی پاکستان آمد سے متعلق اہم بیان

20 Jan, 2022 | 02:06 PM

Arslan Sheikh

حافظ شہباز علی: پی سی بی سال 2021 کے سب سے قیمتی کرکٹر ایوارڈ کے  فاتح وکٹ کیپر محمد رضوان کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ  آسٹریلیا کی پاکستان آمد کا احساس ابھی سے محسوس کر رہا ہوں،  آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 برسوں کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کےوکٹ کیپر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ دورے کے حوالے سے آسٹریلیا کے کھلاڑیوں، سابق کرکٹرز، فینز، براڈ کاسٹرز اور میڈیا کے بیانات خوش آئند ہیں۔ تاریخی دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان کی پوری قوم  خوش آمدید  کہنے کے لیے تیار ہے۔ دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کا مضبوط تعلق سیریز کو چار چاند لگائے گا۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں کا  پی ایس ایل اور ہمارے کھلاڑیوں کا بگ بیش لیگ کھیلنا دونوں ممالک کے مضبوط کرکٹ روابط کا ثبوت ہے۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کئی مرتبہ پاکستان سے محبت بھرے الفاظ کا اظہار کیا۔ جسٹن لینگر بھی مجھ سے پاکستان کے بارے میں مثبت گفتگو کرچکے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا ایک مضبوط اور مشکل حریف ہے۔پاکستان کو ہم گراونڈ اور ہوم کراوڈ کا ایڈوانٹیج ہو گا۔

مزیدخبریں