درنایاب : محکمہ بلدیات نے ہارس اینڈ کیٹل شو کا فائنل پلان تیار کر لیا، 10٫11,12مارچ کو لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو کرایا جائے گا، شو کے لیے 67 کروڑ 77 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
ڈی جی لوکل گورنمنٹ کوثر خان نے ہارس اینڈ کیٹل شو کے فائنل پلان کے بارے میں سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر نعیم رؤف کو بریفنگ دی۔ کیٹل شو کے زیر انتظام 20ملین روپے کی لاگت سے بین الاقوامی سطح پر سکواش کے مقابلے بھی پلان میں شامل ہیں۔سیکرٹری بلدیات کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ افتتاحی تقریب فورٹریس سٹیڈیم لاہور ،ثقافتی سرگرمیاں الحمراء ہال، ایگزیبیشنز کاانعقاد جیلانی پارک میں کیا جائے گا۔
ڈاکٹر نعیم رؤف کے مطابق قدافی سٹیڈیم میں فٹ بال،ہاکی،والی بال ،ریسلنگ اور کبڈی کے ٹورنامنٹس ہوں گے،کئی سال سے منقطع تہوار کا دوبارہ سے آغاز کرنا خوش آئند ہے، روایتی اور ثقافتی سرگرمیاں شہر لاہور کی پہچان ہیں۔