وزیراعلیٰ پنجاب کے مری کی اپ گریڈیشن کیلئے بڑے اقدامات

20 Jan, 2022 | 12:35 PM

Ibrar Ahmad

قیصرکھوکھر: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے مری کی اپ گریڈیشن کیلئے بڑے اقدامات، 19 نئی پوسٹوں پر عملہ تعینات کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار کی زیرصدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا، مشیر اقتصادی امور ڈاکٹر سلمان شاہ، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز شریک ہوئے۔ صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت اور صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلٰی پنجاب  نے مری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر افسر تعینات کرنے کی منظوری دی، متعلقہ سٹاف، بجٹ اور پولیس کا نیا ڈویژن قائم کرنے کی بھی منظوری دی، نئے کوہسار ڈویژن کیلئے ایس پی کے عہدے کے افسرکو تعینات کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
 

مزیدخبریں