ویب ڈیسک :بھارت میں ایک گائے نے عجیب الخلقت بچھڑا جنم دیا ہے، بچھڑے کے دو سر ہیں۔ جبکہ اس کے باقی اعضا معمول کے مطابق ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کے ضلع گوماٹی میں ا یک گائے نے دوسر والا بچھڑا جنم دیا ہے جسے دیکھنے کے لئے لوگ دور دور سے آرہے ہیں۔بچھڑا فی الحال بالکل تندرست ہے اور فیڈر سے دودھ پی رہا ہے۔۔گائے کے مالک کا کہنا ہے کہ اسے بچھڑا اور گائے فروخت کرنے کے لئے بہت ساری پیشکشیں کی گئی ہیں تاہم اس نے کسی بھی صورت گائے اور بچھڑے کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔