طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری، سلیبس میں کمی کا فیصلہ

20 Jan, 2022 | 11:35 AM

Malik Sultan Awan

جنید ریاض:  کورونا کے باعث نئے تعلیمی سال میں بچوں کو شارٹ سلیبس پڑھانے کا فیصلہ، سلیبس میں 20 فیصد کمی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نئے تعلیمی سال میں بچوں کو شارٹ سلیبس پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئے تعلیمی سال میں سلیبس کو 20 فیصد کم کیا جائے گا جبکہ نیا تعلیمی سال صرف 8 ماہ کا ہوگا ۔ تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا اور 31 مارچ 2023 کو ختم ہوگا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بچوں کے نصاب کو شارٹ کرنے کیلئے  پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو ہدایات جاری کردی گئی، 2023 میں میٹرک اور انٹر کا امتحان بھی شارٹ سلیبس کے تحت لیا جائے گا، نصاب کم کرنے کا فیصلہ آئندہ تعلیمی سال شارٹ ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں