وزرا کے بعد افسروں کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

20 Jan, 2022 | 11:20 AM

Malik Sultan Awan

علی رامے: پنجاب حکومت نے وزرا کے بعد افسروں کے لیے بھی 52 نئی  گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے روای اربن ڈویلپمنٹ اور سنٹرل ڈسٹرک ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو نئی گاڑیاں خریدنے کی اجازت دے دی، سنٹرل ڈسٹرک ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو 36 نئی گاڑیاں خریدنے کی اجازت دی گئی۔راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو 22 نئی گاڑیاں خریدنے کی اجازت دی گئی۔

محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق دونوں اتھارٹیاں اپنے بجٹ سے یہ گاڑیاں خریدیں گی، 5 ڈبل کیبن فور بائی فور ڈالے اور کرولا گاڑیاں خریدیں جائیں گی۔

مزیدخبریں