ریٹائر پی آئی اے ملازمین کومکمل مراعات نہ ملنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

20 Jan, 2022 | 10:13 AM

Ibrar Ahmad

ملک اشرف : رضاکارانہ سکیم کے تحت 1924 ریٹائر ہونے والے پی آئی اے ملازمین کومکمل مراعات نہ ملنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ،عدالت نے چیف ایگزیکٹو پی آئی اے کو درخواست گزاروں کو سن کر دوماہ میں قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دے دیا۔
 لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے ثاقب حفیظ سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی ,درخواست گزار کی جانب سے نبیل جاوید کاہلوں ایڈووکیٹ پیش ہوئے,مجاہد چودھری ، زاہد عمر بٹ، عامر ملک سمیت دیگر ریٹائرڈ آفیسرز بھی عدالت میں  پیش ہوئے،درخواست گزار وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وی ایس ایس رضاکارانہ سکیم کے تحت1924 ملازمین کو ریٹائر کیا گیا ،،معاہدے میں پنشن مراعات ، میڈیکل کی سہولیات نہ دینے کا معاہدہ کیا گیا۔ ریٹائرڈ وفاقی ملازمین کی طرح باقی مراعات نہیں دی گئیں ۔جو ان کا حق ہے۔سی ای او پی آئی اے سمیت دیگر متعلقہ افسران کو درخواستیں دیں مگرشنوائی نہیں ہوئی ۔

۔درخواست گزار وں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت ریٹائر ہونے والے پی آئی اے ملازمین کومکمل مراعات فراہم کرنے کا حکم دے۔ جس پر  لاہورہائیکورٹ نےچیف ایگزیکٹو پی آئی اے کو درخواست گزاروں کو سن کر دوماہ میں قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دے دیا۔
 

مزیدخبریں