ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں نیا بس ٹرمینل، حکومت نے نجی سرمایہ کاروں سے مدد مانگ لی

شہر میں نیا بس ٹرمینل، حکومت نے نجی سرمایہ کاروں سے مدد مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس : شہر میں اسٹیٹ آف دی آرٹ بس ٹرمینل کی تعمیر کا منصوبہ، پنجاب حکومت کا نجی سرمایہ کاروں سے سہارا لینے پر غور.


تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت ٹھوکرنیاز بیگ پر اسٹیٹ آف دی آرٹ بس ٹرمینل بنانے کا کام جارہی ہے۔ یہ بس ٹرمینل ائیرپورٹ کی طرز پر بنایا جائے گا۔ اس منصوبے پر تعمیراتی کام کے لیے حکومت نے آئی ڈیپ اتھارٹی کو ٹاسک دیا ہے، آئی ڈیپ اتھارٹی نے منصوبے کی تعمیر پہ تین ارب روپے کا تخمینہ لگایا ہے۔ گزشہ روز صوبائی کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ میں اس منصوبے کے ڈیزائن اور لاگت سمیت دیگر اہم مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔

صوبائی وزیر خزانہ نے آئی ڈیپ کو اس منصوبے سے متعلق وزیر اعلی کے مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ طرز کے تحت رائے لینے کا کہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنانے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔ حکومت کے پاس فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں جدید بس ٹرمینلز کی تعمیر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ طرز پہ ہونے جارہی ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer