ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری افسروں کے تقرروتبادلے

سرکاری افسروں کے تقرروتبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید  : وزارت ریلوے نے گریڈ20اور 19کے9 افسروں کے تقرروتبادلے کرتے ہوئے کراچی اور گوادر کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس بھی تبدیل کردئیے ہیں۔

 
تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل جنرل مینجر “ انفراسٹرکچر شاہ رخ افشار کی خدمات وزارت ریلوے کے سپرد کردی گئی ہیں ،ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ گوادر محمد حنیف گل کو ڈویژنل سپریٹنڈنٹ کراچی انکے پیش رو ارشد اسلام خٹک کو چیف انجینئر وپن لائن ہیڈ کوارٹر تعینات کیا گیا ہے، چیف انجینئر ہیڈ کوارٹر سید آصف متین زیدی کو ایڈیشنل جنرل مینجر  انفراسٹرکچر ہیڈ کوارٹر، چیف کنٹرولر آف سٹور اعظم غفور کو چیف کنٹرولر آف پرچیز مقرر کیا گیا ہے۔

سہیل اقبال صدیقی کوجنرل مینجر ریلوے کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گی ہے،تقرری کے منتظر راشد شہزاد کو چیف کنٹرولر آف سٹور ہیڈ کوارٹر،گریڈ19کے محمود الرحمن کو ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ منسٹری آف ریلوے اور سینئر ٹریفک مینجر “ فریٹ  ہیڈ کوارٹر سید امتیاز حسین فاروقی کو ڈائریکٹر آپریشن وزارت ریلوے لگایا گیا ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer