ضلعی انتظامیہ سرگرم، دکانیں اور ریسٹورنٹس سیل

20 Jan, 2021 | 06:54 PM

Raja Sheroz Azhar

راؤ دلشاد : ضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے سرگرم، ضلعی انتظامیہ نے69 دکانیں،سٹورز، ریسٹورنٹس، کیفیز سیل کردیئے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 64 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے.
 

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا ، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید ، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی ، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد کی مختلف علاقوں میں بھرپور کاروائیاں جاری رہیں. اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے 10 ریسٹورنٹس سمیت کیفیزکو سیل کروایا. اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے 10 دکانوں و سٹوروں کو سیل کروایا. اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی 16 دکانوں و سٹوروں کو سیل کروایا جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 29 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا.

اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے 12 دکانوں و سٹوروں اور 02 ریسٹورنٹس کو سیل کروایا ، جبکہ اوورچارجنگ پر 15 ہزار اور کورونا ایس او پیز پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا. اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 17 دکانوں و سٹوروں اور 02 ریسٹورنٹس کو سیل کروایا جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا.تحصیل ماڈل ٹاؤن میں این وائے پیزا 212، تویان چائنیز، یاسر بروسٹ، سردار فش، بندو خان ، ملنگ پلاؤ اور جینوز ریسٹورنٹ، چائے ہو جائے، کاک اینڈ بل، بٹ کڑاہی کو سیل کیا گیا.تحصیل رائیونڈ میں فریش لی، آئس لینڈ، آئس لینڈ بی بی جان فیکٹری، بی ایم برگر، النجر* بی بی جان فیکٹری سٹاپ، بیسٹ چوائس، اویس رینٹ اے کار بحریہ ٹاؤن، داتا ہجویری آٹوز اینڈ سپئیر پارٹس، ماشاءاللہ آمین سٹیل ورکس اور حمید ووڈ کو جان محمد روڈ پر سیل کیا گیا.

تحصیل شالیمار میں رفیق سویٹس، شہزادہ ویلڈنگ ورکس، غلام مرتضیٰ ویلڈنگ ورکس، ایس برادرز ٹیلر جی ٹی روڈ، غوث اعظم مٹن چنے، پنجاب دھاگا، عتیق ہول سیلر، صابر پیمپر ہاؤس، نعیم ہئیر سیلون، خان اسسریز، مغل موبائل شاپ، عبداللہ گارمنٹس لنک روڈ، جینز ہب، گولڈن سلیکشن، المکہ موبائل لنک روڈ اور داتا ہجویری الیکٹرانک اور موبائل لنک روڈ کو سیل کیا گیا.تحصیل کینٹ میں زوم آپٹیکس، یٰسین جنرل سٹور، حسین موبائل شاپ، سوزوکی آٹو سپئیر پارٹس، طیب* کاسمٹیکس، خان ایل پی جی شاپ، شیخ چکن شاپ، پیر مہر علی ہومیو پیتھک، الحبیب الیکٹرانکس، اقبال ویجیٹیبل فروٹ شاپ، شفیق آئل سنٹر، مدینہ پینٹ ہاؤس، ویلج ہوٹل اور الرحمن فاسٹ فوڈ کو سیل کیا گیا.تحصیل سٹی میں صہیب گلزار گارمنٹس، مدینہ گارمنٹس، مقصود میڈیکل سٹور ساندہ روڈ، ٹک شاپ، بھٹی بونگ پائے ، زیڈ ٹی گارمنٹس، بی ٹی ایل ٹوائے شاپے، ہئیر اتفاق الیکٹرانکس، علی اینڈ احمد ہئیر سیلون، سبحان بھٹو ٹریڈرز، ارشد فرنیچر، کینن فرنیچر ، امجد ایل پی جی، عبداللہ آٹوز، بلوچ پان شاپ، رحمن آٹوز، بسم اللہ پہلوان ہوٹل اور رحمن ہوٹل شاہی کو سیل کیا گیا.

ڈی سی لاہور کہتے ہیں ضلعی انتظامیہ کے افسران کورونا ایس او پیز پر سختی سے کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں.تمام اسسٹنٹ کمشنرز رات گئے تک فیلڈ میں موجود رہے اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے مصروف عمل رہے.
 

مزیدخبریں