ٹریفک وارڈنز کیلئےجدیدسسٹم متعارف

20 Jan, 2021 | 04:55 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(عرفان ملک) ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی جانچنے کے لیے پوائنٹ سسٹم متعارف کروا دیا گیا، وارڈنز کی کارکردگی کے ساتھ سزاؤں کے لیے پوائنٹ سسٹم بن گیا .

تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈنزکی کارکردگی جانچنے کے لئےپوائنٹس سسٹم متعارف کرادیا گیا، پوائنٹس سسٹم پرکارکردگی کو جانچتے ہوئے ہر ماہ انعامات دئیے جائیں گے،شہریوں کی مدد، فرض شناسی، ذمہ داری، ٹرن آؤٹ پر پوائنٹس ملیں گے،نارواسلوک غیر حاضری، فرائض میں عدم دلچسپی پر پوائنٹس کم ہوں گے،اچھی شہرت،فرض شناشی، بہتر ٹرن آؤٹ پر 5،5 پوائنٹس ملیں گیں،فرائض میں ذمہ داری پر 5، اور اورآل کنڈٹ پر5 پوائنٹس ملیں گے۔
شہریوں کی مدد کرنے، گمشدہ اشیاء کی واپسی پر 10 پوائنٹس ملیں گے،دوران ڈیوٹی قانون شکن عناصر کی سرکوبی پر 10 پوائنٹس ملیں گے،امورکی بہترین انجام دہی ،ریکارڈ کی تکمیل پر10پوائنٹس ملیں گے،قوانین کی خلاف ورزی پرکارروائی پر 10 سے 100 پوائنٹس ملیں گے،24 گھنٹےغیر حاضررہنے پر 10 پوائنٹس کاٹ لئے جائیں گے،4 یوم غیر حاضر ہو نےوالوں کو انعام کی کٹیگری سے نکال دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں شہریوں کی بعد ازانکوائری کمپلین درست ثابت پر 15 پوائنٹس منفی ہوں گے،کرپشن کی شکایت درست ہونے پر 50 پوائنٹس منفی ہوں گے،معمولی سزا پر 20 پوائنٹس منفی ،بڑی سزا پر انعام کی کیٹگری سے فارغ کردیاجائے گا۔

مزیدخبریں