ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر ٹیکس نادہندگان کیخلاف ان ایکشن

ایف بی آر ٹیکس نادہندگان کیخلاف ان ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوام نقوی: ایف بی آر ٹیکس نادہندگان کیخلاف ان ایکشن، ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کی مد میں10 کروڑ 49 لاکھ روپے کی نادہندہ نشاط چونیاں پاور لمٹیڈ کے تمام بنک اکاؤنٹس منجمد کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے نشاط چونیاں پاور لمٹیڈ کے تمام بنک اکاؤنٹس منجمد کردیئے، ایف بی آر ذرائع کے مطابق نشاط چونیاں پاور لمٹیڈ سیلز ٹیکس کی مد میں 10کروڑ 49 لاکھ 64ہزار 811 روپے کی نادہندہ ہے، چیف کمشنر آمنہ حسن کی ہدایت پر کمشنر انفورسمنٹ ٹو خالق فاروق میاں کی سربراہی میں نشاط چونیاں کے اکاؤنٹس منجمد کئے گئے۔

نشاط چونیاں پاور لمٹیڈ کے ذمے سال  2014سے 2017 تک کا سیلز ٹیکس واجب الادا ہے، نشاط چونیاں پاور لمٹیڈ کی انتظامیہ نے محکمہ کیخلاف ایپلٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کررکھی تھی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر تنویرحسین بھٹی کے دلائل پر نشاط چونیاں کی اپیل خارج ہونے پر اکاؤنٹس منجمد کئے، تاہم اکاؤنٹس میں رقم موجود نہ ہونے پر ریکوری نہیں ہوسکی۔ 

ایف بی آر ذرائع کاکہناہےکہ نشاط چونیاں پاورلمٹیڈکےبنک اکاؤنٹس مکمل ریکوری تک منجمد رہیں گے۔ 

Shazia Bashir

Content Writer