ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکالرشپ پر نجی کالجز میں داخلے پر پابندی عائد

سکالرشپ پر نجی کالجز میں داخلے پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سعود بٹ) فیکٹری ملازمین کے بچوں سے نجی کالجز میں 200 فیصد تک زائد فیس وصولیوں کا معاملہ، لاہور سمیت پنجاب بھر میں فیکٹری مزدوروں کے بچوں کیلئے سکالرشپ پر نجی کالجز میں داخلے پر پابندی عائد، فیکٹری مزدوروں کے بچے صرف ورکرز ویلفیئر ہائر سیکنڈری سکولوں میں داخلہ لے سکیں گے۔

ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مالی بے ضابطگیوں کی شکایات کے بعد ڈائریکٹر ایجوکیشن بورڈ کی استدعا پر سیکرٹری لیبر اور سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ نے مزدوروں کے بچوں کیلئے سکالرشپ پر نجی کالجز میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے، محکمانہ ذرائع کے مطابق لاہور سٹی میں ورکرز ویلفیئر کے پاس 1500 سے 2000 طلبا کو داخلہ دینے کی گنجائش ہے، ورکرز ویلفیئر بورڈ کے پاس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، آئی سی ایس، اکنامکس اور آرٹس گروپ کے پروگرامز موجود ہیں۔

 ذرائع کے مطابق ورکرز ویلفیئر ہائر سیکنڈری سکول ہونے کے باوجود ماضی میں بچوں کے نجی کالجز میں داخلے کروائے گئے، ورکرز ویلفیئر بورڈ عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے نجی کالجز عام طالبعلم کے مقابلے میں 200 فیصد زائد وصولیاں کرتا رہا، زائد وصولیوں کی باعث ورکرز ویلفیئر فنڈ کو گزشتہ 5 سال میں کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزارت تعلیم نے یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبا کو سکالر شپ کی مستند معلومات فراہم کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دیدی ہے۔یونیورسٹیوں کےطلباکیلئےانٹرنیشنل سکالر شپ کےلنک بھی وفاقی وزارت تعلیم کی ویب سائٹ پرجاری کر دیئےگئے.

Sughra Afzal

Content Writer