شہباز شریف نے نیب کو چیلنج کردیا

20 Jan, 2021 | 12:08 PM

Azhar Thiraj

شاہین عتیق : مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے احتساب عدالت میں کہاکہ میرے خلاف ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،نیب کوکرپشن نہیں،ہرمنصوبے میں پیسے کی بچت ملے گی،یہ الٹے بھی ہوجائیں تو بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکتے۔

 
 منی لانڈرنگ ریفرنس پراحتساب عدالت میں سماعت ہوئی،شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہ ہوئے،نیب نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کردیا۔دوران سماعت جج نے شہبازشریف سے استفسارکیا کہ آپ کچھ کہناچاہتے ہیں؟، شہبازشریف نے کہاکہ میڈیکل بورڈنے رپورٹس نہیں دیں،جیل والوں نے بتایارپورٹس عدالت میں پیش کردیں۔
 
جج احتساب عدالت نے شہبازشریف کو کہاکہ اس درخواست پرآج آرڈرکردوں گا، شہبازشریف نے کہاکہ ایل ڈبلیوایم سی پرکسی ادارے نے میری باتوں کی تردیدنہیں کی،میرے خلاف لندن سے خبرچھپوائی گئیں،جس نے خبرچھپوائی اس کانام نہیں لوں گا، برطانوی حکومت کےساتھ مل کر 5 ارب کے پروگرام شروع کئے،خبرشائع ہوئی توبرطانوی حکومت نے اتوارکوآفس کھول کرتحقیقات کیں،برطانیہ میں اتوار کی چھٹی اہم ہوتی ہے،برطانیہ میں اتوارکودفاترکھول کرتحقیقات کی گئیں۔

شہبازشریف نے کہاکہ میرے خلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی،ڈیلی میل میں خبرشائع کرکے پاکستان کوبدنام کیاگیا،نیب کوکرپشن نہیں، ہرمنصوبے میں پیسے کی بچت ملے گی،یہ الٹے بھی ہوجائیں تو بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکتے۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ کی درخواست میرے پاس ہے اس پر فیصلہ کرنا ہے،شہباز شریف نے جواب دیا کہ مجھ پر منی لانڈرنگ کا جو کیس بنایا گیا یہ غلط ہے، لاکھ کوشش کرلیں مجھ پر کرپشن ثابت نہیں کرسکتے،عدالت نے پھر کہا کہ آپ کو کچھ کہنےکی ضرورت نہیں آپکے وکیل موجود ہیں،آپ کے وکیل سب کچھ سامنے لے آئیں گے،شہباز شریف بولے ہمارے خلاف برطانیہ میں خبر چھپوائی گئی۔
 
 

مزیدخبریں