حریم شاہ کی پہلی ویب سیریز ’راز‘ کی ویڈیو وائرل

20 Jan, 2021 | 12:00 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) ٹک ٹاک کی متنازعہ سٹارحریم شاہ نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیے ہیں ،پاکستان کے ڈیجیٹل سٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس کے لیے بنائی جانے والی ویب سیریزراز‘ کے ذریعے اداکاری میں ڈیبیو کریں گی۔ حریم شاہ کی پہلی ویب سیریزراز‘ کا مختصر ٹیزر سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق  حریم شاہ پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم سٹریمنگ ویب سائٹ اردو فلکس کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی۔ حریم شاہ کی پہلی ویب سیریزراز‘ کا مختصر ٹیزر سامنے آگیا۔ وائرل ہونے والے اس ٹیزر میں حریم شاہ کو مختلف روپ میں دکھایا گیا ہے،اور ٹیزر میں ان کے بچپن اور سوشل میڈیا پر ان کی مقبولیت کو دکھایا گیا ہے۔ سیریز کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم عندیہ دیا گیا ہے کہ اسے جلد ہی ریلیز کردیا جائے گا۔

ویب سریز ’ راز ‘ کی کہانی منصور سعید نے تحریر کی ہے جبکہ فرحان گوہر اس ویب سیریز کے پروڈیوسر ہیں۔’ راز‘ کی ہدایتکاری اسد علی زیدی نے دی ہے۔

واضح رہے کہ اردو فلکس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے گزشتہ روز حریم شاہ کی پراجیکٹ سائن کرتے ہوئے تصویر شیئر کی گئی اور اعلان کیا گیا کہ حریم شاہ اردو فلکس کی ویب سیریز کے ذریعے اداکاری کی دنیامیں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ حریم شاہ کو ویب سیریز ’’ راز‘‘ میں بطور ہیروئن کاسٹ کیا گیا ہے۔

حریم شاہ کا شمار پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاک سٹارز میں ہوتا ہے۔ تاہم وہ اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز سے زیادہ متنازع ویڈیوز کی وجہ سے زیادہ مشہور ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف سیاستدانوں کے ساتھ منظرعام پر آنے والی تصاویر نے بھی حریم شاہ کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے۔

مزیدخبریں