پولیس شہداء کے بچوں کیلئے بڑی خبر

20 Jan, 2021 | 09:27 AM

Sughra Afzal

کچہری روڈ (علی ساہی) پولیس شہداء کے بچوں کے لئے بڑی خبر، شہداء کے بچوں کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں سکالرشپ پر داخلے کیلئے مخصوص نشستیں مقرر کی جائیں گی، پولیس اورجی سی انتظامیہ میں جلد ایم او یو سائن کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق انڈر گریجوایٹ کلاسز و کورسزمیں پولیس شہداء کے بچوں کے لئے مخصوص نشستیں رکھی جائیں گی، بچوں کے داخلے اور دیگر معاملات کے حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں۔متعلقہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اگلے چند روزمیں باقاعدہ طور پر ایم او یو پر دستخط کی تقریب ہوگی۔

ڈی آئی جی ویلفیئر کا کہنا ہے کہ ملک وقوم کی خاطرجان دینے والوں کی فیملیاں اور بچوں کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں، پہلے بھی متعدد کالجز کے ساتھ ایم او یو سائن کئے گئے ہیں۔ گورنمنٹ کالج کے ساتھ ایم او یو سائن ہونے کے بعد دیگر بڑی یونیورسٹیز سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ گزشتہ سال پنجاب یونیورسٹی نے  بھی داخلوں میں  شہداء کے بچوں کے لئے خصوصی کوٹے کا اعلان کیا تھا،  شہداء کے بچوں کے لئے ہر شعبے میں2،2سیٹیں مختص کی گئی تھیں،یوم دفاع پر شہداء کے بچوں کو ہاسٹل میں مفت رہائش اور5  ہزار روپے ماہانہ سکالر شپ  دینے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں