(اکمل سومرو)سرکاری کالجوں کے ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی نئی سینیارٹی لسٹ جاری کردی گئی، ڈی پی آئی کالجز پنجاب نے صوبے کے سرکاری کالجوں کے 19 ویں گریڈ کے 1043 اساتذہ کی سینیارٹی فہرست جاری کر دی ہے۔
ڈائیریکٹر کالجز پبلک انسٹرکشنز پنجاب کی جانب سے سرکاری کالجوں میں تعینات 19 ویں گریڈ کے مرد اساتزہ کی سینیارٹی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ اساتذہ کی نئی سینیارٹی لسٹ دس سال بعد جاری کی گئی ہے جس میں مجموعی طور پر ایک ہزار تینتالیس اساتزہ کے نام شامل ہیں۔ ڈی پی آئی کالجز کی جانب سے جاری ہونے والی سینیارٹی فہرست میں 2010 میں ڈائیریکٹ بھرتی ہونے والے اساتذہ کے نام بھی شامل ہیں۔ ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی نئی سینیارٹی فہرست پر پندرہ روز تک اساتذہ کے اعتراضات وصول کیے جائیں گے، اعتراضات دور کرنے کے بعد کالجوں کے اساتذہ کی حتمی سینیارٹی فہرست جاری کی جائے گی۔
پروفیسرز کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری
20 Jan, 2020 | 10:50 PM