پنجاب حکومت نے نوکریوں کا اعلان کردیا

20 Jan, 2020 | 08:40 PM

M .SAJID .KHAN

(رضوان نقوی) ٹیکس دائرہ کار بڑھانے اور ٹیکس پالیسیز کی تشکیل کیلئے حکومت پنجاب نے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ٹیکس اکانومسٹ کی آسامی پر بھرتی کی اجازت دے دی،بھرتی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔

حکومت پنجاب نے پی آر اے میں ٹیکس اکانومسٹ کی آسامی پر بھرتی کی اجازت دے دی ہے، پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ٹیکس اکانومسٹ کی آسامی پر بھرتی کیلئے 7امیدواروں کے انٹرویو7دسمبر کو مکمل کرلئے گئے تھے، تاہم پابندی عائد ہونے کے سبب پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ٹیکس اکانومسٹ کی آسامی پر بھرتی مکمل نہیں ہوسکی تھی۔

ٹیکس دائرہ کار بڑھانے، ٹیکس پالیسیز کی تشکیل، عالمی معیار کے مطابق ٹیکس نظام وضع کرنے کیلئےٹیکس اکانومسٹ کی آسامی پر بھرتی کاعمل جلد مکمل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں